منگیتر اور مٹھو۔۔شاہ زیب

میرا آج آؤٹنگ کا موڈ بنا تو سوچا چلو منگیتر کو بھی ساتھ لیتا چلوں۔۔ منگیتر کو تیار رہنے کیلئے کال کی ،تو اس  نے شاپنگ کو آؤٹنگ کا خوبصورت نام دیا اور ہم شاپنگ کرنے ہائپر مال پہنچ گئے۔ گھر سے نکلتے وقت بجٹ دس ہزار کا بنایا اور مال میں دس کے علاوہ باقی روپے بھی خرچ ہو گئے اور آخر میں اے ٹی ایم کارڈ صفر کرواکر پلٹے تو بڑے لاڈ سے  کہنے لگی۔۔ شاپنگ  تو ابھی بھی ادھوری ہی  رہ گئی، لہذا ایسا کرتے ہیں کہ  اگلے ویک اینڈ پر مکمل کر لیں گے ،آپ اس بات کی بالکل  ٹینشن مت لیجئے گا،شاپنگ  ہی ہے نا، ،کوئی بات نہیں ہم اگلے ہفتے مکمل کرلیں گے۔۔

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔۔۔مجھے یہ سب سن کر  زور کا جھٹکا کافی زور سے لگا، اور ہکا بکا رہ گیا، کتنی معصومیت سے اس نے اپنی گلو خلاصی کرالی اور مجھے آج  ہی سے اگلے ویک اینڈ کے لئے پیسے  جمع کرنے کا مشن بھی سونپ گئی ۔

مال سے نکلنے کے بعد ہمارا پروگرام مسٹر برگر اور آئس شاپ کا بنا۔۔ وہاں پہنچ کر ہم نے مستقبل کی پلاننگ کی اور فضول خرچی پر ہوم منسٹر نے مجھے خوب کھری کھری سنائیں ۔ہمارے درمیان بہت کچھ ڈسکس ہوا، لگے ہاتھ  ہم نے فیملی پلاننگ بھی ڈسکس کر  ڈالی، ہم نے دو بچے    فائنل کیے  (جب ہوں گے ) جس میں ایک لڑکا جو بالکل اپنے نانا پر گیا ہو، کیونکہ میرے پاپا کی ناک تھوڑی لمبی ہے ا س لئے اس   نے اپنے ابو  کی شکل کے بچے کا انتخاب کیا، بیٹی کے لیے انتخاب  میری  پھوپھو ساس  ٹھہریں۔۔ کیونکہ میری پھوپھو  بولتی بہت زیادہ ہے اور باتونی لڑکیاں  میری ہونے والی بیوی کو بالکل پسند   نہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیر ہم سب سے زیادہ فضول خرچی پر متفق ہوئے تھوڑی دیر بعد وہ بولی فٹنس فورٹی فائیو ڈیز چلتے ہیں ،میں نے جم جوائن کرنا ہے میں نے ماہانہ اور ایڈمیشن فیس بارے پوچھا تو کہنے لگی کہ  ایک سیزن پینتالیس دن کا ہوگا، جس کا کل ملا کے خرچہ ففٹی تھاؤزنڈ ہے میں نے فوراً اسے یاد دلانے کی کوشش کی کہ   ابھی تو  فضول خرچی  پر تم نے اتنی لمبی تقریر کی تھی، جب گھر کے پاس موجود جم میں سالانہ اتنے خرچ نہیں ہوتے تو اتنے دور اور مہنگے جم میں جانے کی کیا ضرورت ہے تو وہ کہنے لگی فالتو پر کی تھی اور آپ نے یہ کہاوت تو سنی ہوگی ( جان ہے تو جہاں ہے ) میں نے کہا جی بالکل سنی ہے ۔۔تو  موصوفہ فرمانے  لگیں  جب سنی بھی ہے تو پھر فالتو کی بحث کیوں کرتے ہو؟ تم کیا مجھ سے زیادہ سمجھدار ہو؟ یا پھر مجھے بنانے کی کوشش کر رہے ہو ؟آئی  وِل کل یو ۔۔۔۔اس کے خطرناک تیوروں نے مجھے سہم کر چپ رہنے پر مجبور کردیا، اس کی   قابلیت پر سوال اٹھانے پر  معذرت  کرتے ہوئے،آئندہ کے لیے اس جرات پر  توبہ کرتے ہوئے   خالی جیب اور خالی  دماغ کے ساتھ بدھو گھر کو لوٹ آئے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply