اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان میچز سے باہر کیوں ہیں؟

ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امید ہے مصباح الحق مکمل فٹنس حاصل کر کے اگلے میچ میں میدان میں اتر سکیں گے۔پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان مصباح الحق کی خدمات سے محروم رہی، ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سینئر بیٹسمین کو آرام کا مشورہ دیا گیا، پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ٹیم کی قیادت نوجوان رومان رئیس نے کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب پشاور نے گزشتہ میچ میں متاثر کن کارکردگی نہ پیش کرنے والے حماد اعظم کی جگہ عمید آصف کو شامل کیا، پیسر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کمر توڑ دی۔یاد رہے کہ عمید آصف کو انجرڈ حسن علی کے متبادل کے طور پر پشاور کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انھوں نے ملنے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو یادگار بنالیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply