• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز شریف ن لیگ کے اگلے صدر ہوں گے، نواز شریف نے آگاہ کر دیا

شہباز شریف ن لیگ کے اگلے صدر ہوں گے، نواز شریف نے آگاہ کر دیا

گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کی ملاقات جاتی امرا میں ہوئی جس میں فیصلہ کیاگیاکہ کل (منگل27 فروری کو) پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں قائم مقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

ملاقات میں عوامی رابطہ مہم، پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدکی صورتحال اور مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف نے شہبازشریف کو باضابطہ طورپرآگاہ کیاکہ (ن) لیگ کے صدر وہی ہونگے۔ کل مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوپہلے قائم مقام صدر بنایا جائے گا جس کے لیے منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لی جائے گی۔ شہبازشریف کو باقاعدہ پارٹی صدر بنانے کیلیے پارٹی انتخابات کرائے جائیںگے۔

سابق وزیراعظم نوازشر یف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ملاقات میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس کے معاملات کوحتمی شکل دے دی گئی، پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں بھرپور کامیابی کیلیے تمام معاملات کی نگرانی شہبازشریف خودکرینگے، ملاقات میں سینیٹ انتخابات، نیب مقدمات، احد چیمہ کی گرفتاری اور پارٹی کے صدارتی انتخابات سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کی گرفتاری سمیت دیگر معاملات سے نوازشریف کوآگاہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میاں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو سینیٹ انتخابات سے بطور جماعت الگ کردینا کہاں کا انصاف ہے؟ ہم نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے جس کے لیے ہرقر بانی دینے کوتیار ہیں، آمریت کے بدترین دورمیں حالات کا مقابلہ کرچکے ہیں اور اب ملک میںاحتساب کے نام پر لیے جانے والے انتقام کوقوم کو دیکھ رہی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply