سیاسی کریلے۔۔(سو لفظوں کی کہانی) کے ایم خالد

’’یار، نہ بہت بڑے اور نہ ہی چھوٹے کریلے ڈالنا،
آج بھرے ہوئے قیمہ کریلے پکانے کا موڈ ہے‘‘۔
میں نے سبزی والے کو ہدایت کرکے،
اس کے ہاتھ پر نظر رکھی ۔
مگر وہ میرے کہنے کے باوجود ،
چھوٹے کریلے ڈالنے میں مصروف تھا۔
’’ یار ،میں نے کیا کہا ہے؟
اور تم کیا ڈال رہے ہو ؟‘‘
’’باؤ !یہ کریلے تم کو چھوٹے ضرور لگ رہے ہیں‘‘ ۔
وہ بدستور چھوٹے کریلے ڈالتے ہوئے بولتا رہا۔
’’مگر اندر سے یہ پورے سیاستدان ہیں ،
اتنے بڑے بڑے پیٹ ہیں ان کے‘‘۔
ا س نے پورے ہاتھ پھیلائے
’’ تمہارا قیمہ کم پڑ جائے گا ‘‘۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply