• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وہ پانچ ڈرامے جن کہ کہانی آج بھی ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہے

وہ پانچ ڈرامے جن کہ کہانی آج بھی ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہے

اچھے لکھے ہوئے ڈرامے، افسانے اور کہانیاں ہمیشہ لوگوں کے دل و دماغ میں رہتے ہیں، جنہیں ہر دور میں پسند کیا جاتا ہے، اور یہ ہر عمر کے لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں۔

پاکستان میں بھی ایسے بہت سے ڈرامے پیش کئے گئے جنہیں عوام الناس نے بے حد پسند کیا اور آج بھی یہ ڈرامے اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو 90 کی دھائی کے 5 بہترین اردو ڈراموں کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں آپ ایک بار تو ضرور دیکھنا چاہیں گے۔

٭ اَن کہی

اَن کہی ڈرامہ حسینہ معین نے لکھا تھا اور اس کے ہدایت کار شعیب منصور تھے۔ یہ ڈرامہ 1982 میں آن ائیر کیا گیا تھا جس نے تمام لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔

٭ آنگن ٹیڑھا

آنگن ٹیڑھا ایک طنزیہ ڈرامہ تھا جو 80 کی دہائی کے اختتام پر پی ٹی وی پر آن ائیر ہوا تھا۔ یہ ڈرامہ انور مقصود کی تحریر تھی جن کا شمار پاکستان کے بہترین مصنفوں میں ہوتا ہے۔

٭ تنہائیاں

یہ ڈرامہ بھی حسینہ معین کی تحریر تھی، جسے ان کی بہترین تحریروں میں شامل کیا جاتا ہے۔ تنہائیاں 1985 میں پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جس نے اپنے وقتوں کے تمام ڈراموں کے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

٭ الفا چارلی براوؤ

یہ ڈرامہ 1998 میں نشر کیا گیا تھا۔ الفا چارلی براوؤ شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بنایا گیا تھا۔ اس ڈرامے کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

٭ چھوٹی سی دنیا

اس ڈرامے کا شمار بہترین فیملی ڈراموں میں ہوتا ہے۔ چھوٹی سی دنیا پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کو بہترین ہدایت کار اور اداکاروں کے ذریعے شاندار طریقے سے ناظرین کے لئے پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ عبد القدیر جونیجو کی تحریر تھی اور اس کے ہدایت کا ہارون رِند تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply