• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی :ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر انڈر 19 کرکٹر کی خودکشی

کراچی :ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر انڈر 19 کرکٹر کی خودکشی

سابق ون ڈے کھلاڑی عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، محمد زریاب فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور گذشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی بھی کی تھی تاہم انجری کے باعث زریاب کو واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors
 دوسری جانب 17 سالہ محمد زریاب کو کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور کی جانب سے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کھلاڑی نے گذشتہ شب گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ نوجوان کرکٹر کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور زریاب کے والد عامر حنیف کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کھیل چکا تھا، کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر زریاب نے انتہائی قدم اٹھایا، میرا بیٹا تو چلا گیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply