کتاب میں امریکی صدر جارج واشنگٹن کے بال مل گئے

یہ پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کے محفوظ کیے ہوئے بال ہیں۔

یونین کالج کا کہنا ہے کہ ایک لائبریری کے آرکائیوسٹ نے چمڑے کی ایک کتاب گینز یونیورسل رجسٹر یا پھر 1793 کے امریکن اور برطانوی کیلنڈر کے اندر جڑے لفافے میں امریکہ کے پہلے صدر کے بال دریافت کیے ہیں۔

لفافے کے اوپر بھی واشنگٹن کے بال لکھا ہوا تھا۔کہا جا رہا ہے کہ جارج واشنگٹن کے چند بال شاید اس زمانے کے رواج کے مطابق یادگار کے طور پر قریبی احباب میں تقسیم کیے گئے تھے۔اس زمانے میں لوگ ایک دوسرے کو بال دیتے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس طرح ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک منتقل ہوتے ہوتے یہ بال اس کتاب کےمالک تک پہنچ گئے، جس نے انہیں محفوظ کر لیا۔لائبریری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بال ، کیلنڈر اورکتاب کے تحریری نوٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply