• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کا بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بننا تشویشناک ہے: اعتزاز احسن

وزیراعظم کا بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بننا تشویشناک ہے: اعتزاز احسن

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز نے ن لیگ کے کئی مامے چاچے فارغ کر دیئے ہیں ، جو فارغ نہیں ہوئے وہ ان کے گھٹنے پکڑ کے بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی و دیگر مامے چاچے ن لیگی ٹرک سے اتار دیئے گئے ہیں ، سڑک پر کھڑے شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوار ہونا چاہ رہے ہیں، اب وزیراعظم عباسی کو لگ رہا ہے کہ انہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی کہا کہ کیا کوئی چور اچکا پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ؟ مودی اور راہول گاندھی سمیت کسی بھارتی سیاستدان نے اس پر احتجاج یا بیان بازی نہیں کی۔

Advertisements
merkit.pk
tripako tours pakistan

انہوں نے کہا یہاں جب کسی چور اچکے کو للکارا جائے انہیں لگتا ہے نواز شریف کا ذکر ہو رہا ہے۔ کسی چور اچکے کی بات ہو مریم نواز اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہے۔ یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply