ہیں کواکب کچھ۔۔ رعائیت للہ فاروقی

“میرے ابو ریٹائرڈ جرنلسٹ ہیں، تم ان سے مل لو فائدہ ہوگا”

میری تحریر انہوں نے اپنے والد کو دکھائی تو انہوں نے گھر بلوا لیا، میں ان کے گھر پہنچا تو وہ بزرگ میرے لئے مکمل اجنبی تھے، کبھی انہیں مسجد یا محلے میں دیکھا نہ تھا، میرے اندر کا نابالغ مولوی ان دنوں خاصا توانا تھا کیونکہ درس نظامی سے فراغت کا دوسرا ہی سال تھا. سو ہر ڈاڑھی والا صالح اور ڈاڑھی منڈا فاسق فاجر نظر آتا، اپنے دوستوں کے والد کو بالکل اجنبی پایا تو دل میں خیال آیا

“انہیں تو کبھی عید کی نماز میں بھی نہیں دیکھا جبکہ بچے پانچ وقت کے نمازی ہیں، اس فاسق کے گھر میں دو دو فرشتے پل رہے ہیں سبحان تیری قدرت !”

یہ بھی پڑھیں :  میرا صحافتی کیریئر۔۔رعایت اللہ فاروقی/حصہ اول

غضب تو تب ہوا جب انہوں نے اپنا نام بتایا جس کے ساتھ “رضوی” کا لاحقہ لگا ہوا تھا، میرے اندر کا مولوی ایک بار پھر جی ہی جی میں متکلم ہوا

“اچھا ! تو باپ شیعہ اور بیٹے سنی ہیں، بیٹے ہماری مسجد میں آتے ہیں تو باپ امام بارگاہ میں جاتا ہوگا اسی لئے کبھی مسجد میں دیکھا نہیں”

پہلی ملاقات کے بعد کئی مزید ملاقاتیں ہوئیں اور ان سے بہت سی ٹپس ملیں، جب اچھی خاصی انسیت قائم ہوگئی تو ایک دن میں نے ہمت کرکے پوچھ لیا

“آپ شیعہ ہیں ؟”

دھیرے سے مسکرائے اور بولے

“قطعاً  نہیں !”

“تو نام میں رضوی کیوں شامل ہے ؟”

زوردار قہقہ لگایا اور دور خلاء میں تکنے لگے جیسے کچھ بہت پرانی یادیں ٹٹول رہے ہوں، پھر سنجیدہ ہوتے ہوئے بولے

“جب میں صحافت کی جانب آیا تو انگریزی صحافت میں قدم رکھنے کے لئے شیعہ ہونا ضروری تھا، میں نے نام کے ساتھ “رضوی” جوڑ لیا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بہت سے اقوال یاد کر لئے، جہاں بھی گفتگو ہوتی موقع بے موقع حضرت علی کا کوئی نہ کوئی قول دہرا دیتا، اس کا فائدہ یہ ہوا کہ لوگ از خود مجھے شیعہ ہی سمجھنے لگے، مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت ہی نہ پڑی، ہاں یہ نقصان ضرور ہوا کہ کبھی غلطی سے بھی سنی مسجد میں داخل نہ ہوا، بھانڈہ پھوٹتے دیر کہاں لگتی ہے !”

میں ہکا بکا ہو کر پچاس سے 80 کی دہائی کی انگریزی صحافت کے “سعادت رضوی” صاحب کو تکتا رہ گیا !

Advertisements
julia rana solicitors

لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

Facebook Comments

رعایت اللہ فاروقی
محترم رعایت اللہ فاروقی معروف تجزیہ نگار اور کالم نگار ہیں۔ آپ سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹین بلاگرز میں سے ہیں۔ تحریر کے زریعے نوجوان نسل کی اصلاح کا جذبہ آپکی تحاریر کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 2 تبصرے برائے تحریر ”ہیں کواکب کچھ۔۔ رعائیت للہ فاروقی

  1. رعایت اللہ فاروقی صاحب آپکی اطلاع کے لیئے عرض ہے کہ نہ صرف رضوی سنی بھی ہوتے ہیں بلکہ جعفری زیدی نقوی ترمزی بھی سنی ہوتے ہیں اور ہمارے خاندان میں پائے جاتے ہیں ۔
    مزید بتا دوں کہ میں اور میرے خاندان کی اکثریت کراچی میں رہائش پزیر ہیں

Leave a Reply to Mehar Cancel reply