پاکستان میں واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہو جائیں

لاہور: پنجاب میں واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسجنگ ایپ کو پاکستان میں ہیک کر کے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں ناصرف سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں بلکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن پر دی گئی احتیاطی تدابیر کے مطابق بلاک ون کے نام سے ویب سائٹ لنکس اور واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے سے شہریوں کے واٹس ایپ گروپ ہیک ہو سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے کے پیغام پر کلک کرنے کے بعد سکرین پر یہ لکھا نظر آتا ہے کہ اس پیغام کو اپنے 14 دوستوں اور سات واٹس ایپ گروپ میں بھیجیں جس کے بعد آپ کی ایپ اپ گریڈ ہو گی۔ اگر واٹس ایپ کو کسی اور طریقے سے اپ گریڈ کرنے کے دوران یہ پیغام نظر آئے تو ہرگز ایسا نہ کریں اور فوراً اس ویب سائٹ کو بند کر دیں جبکہ واٹس ایپ پر مختلف قرعہ اندازی کے ہونے والے لنکس بھی نہ کھولیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ پر بلاک ون کے نام سے لنک بھیج کر صارفین کی انفارمیشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply