ایڈیسن نے اپنی ایجاد فونوگراف کو پیٹنٹ کرایا

جدید موسیقی کو عام کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی بنیاد تھامس ایلوا ایڈیسن نے نیو جرسی لیباریٹری میں فونو گراف کی ایجاد کے ساتھ رکھی۔ 19 فروری 1878 کو ایٖڈیسن کو ا س کی ایجاد فونوگراف کے لئے پیٹنٹ نمبر 200,521 دیا گیا۔ یہ پہلا موقعہ تھا کہ ایک ایسی مشین وجود میں آئی جس سے کسی آواز کو ریکارڈ کر کے اسی آواز کو دوبارا سنا بھی جا سکتا تھا۔ ایڈیسن اور اس کا مکینک 1877 کا سارا موسم خزاں اس مشین پر کام کرتے رہے اور جلد ہی ایک تجرباتی نمونے کی مشین تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس ایجاد کو مزید بہتر بنانے کا کام ٹیلیفون کے موجد گراہم بیل نے کیا جس کے بعد 1890 میں اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری ممکن ہو گئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں