واشنگٹن: فلوریڈا کے اسکول میں طلبا کی ہلاکت پر امریکی صدر ایف بی آئی پر برس پڑے۔ کہتے ہیں خفیہ ایجنسی اپنا کام کرنے کے بجائے انتخابات میں روسی مداخلت ثابت کرنے پر تلی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سانحہ فلوریڈا کے حوالے سے کئے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آئی کی غفلت قابل قبول نہیں ،ایف بی آئی کو چاہیے کہ اپنا اصل کام کرے۔جبکہ فلوریڈا سکول فائرنگ واقعے پر طلبا اور والدین نے احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کا مطالبہ کیا ۔شرکا کا کہنا تھا بچوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کو عملی شکل دی جائے، ریلی میں سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں