• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلم لیگ(ن) کی ایک اور وکٹ کرگئی، عمر ایوب تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ(ن) کی ایک اور وکٹ کرگئی، عمر ایوب تحریک انصاف میں شامل

ہری پور سے سابق وزیرِ مملکت عمر ایواب خان سابق وزیر خارجہ گوہر ایواب کے صاحبزادے سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔

عمر ایوب خان 2004 سے 2007 تک وزیرِ مملکت برائے خزانہ رہے۔

سابق وزیرِ مملکت نے 2012 میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد حکمراں جماعت کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 ہری پور سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

عمر ایوب گوہر کو ضمنی انتخاب میں دھاندلی ثابت ہونے پر اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وزیر مملکت نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply