• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کیلئے انوکھی اسکیم کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں وزن کم کرنے کیلئے انوکھی اسکیم کا اعلان

مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ فنانشنل نیٹ ورک (MENAFN) کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ اسپتال نے کیا، جس کے تحت فی کلو وزن کم کروالوں کو انعام دیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم یعنی 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔

اس اسکیم کا نام ’آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج‘ رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے کیا جائے گا جب کہ اسکیم 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

وزن کم کرنے کی یہ انوکھی اسکیم راس الخیمہ کے تمام شہریوں کے لیے متعارف کی گئی ہے جس میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک 70 فیصد مرد حضرات جب کہ 67 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply