متشابہہ

کمرے کے وسط میں پڑی میز پر ایک گلدان، کیلنڈر اور ایش ٹرے پڑی ہے۔
دروازے کے دائیں جانب پلنگ ہے جس کے اوپر کھڑکی ہے۔۔
دروازے کے سامنے ایک صوفہ ہے جس پر پرانے میگزین بکھرے پڑے ہیں۔صوفے کے بائیں کنارے پر بیت الخلاء ہے جس کا دروازہ کمرے کے دروازے جیسا ہے۔۔ وہ کبھی کبھار جب صبح بیدار ہوتا ہے تو کمرے کے دروازے سے باہر جانے کی بجائے بیت الخلاء میں داخل ہوجاتا ہے۔۔۔ اسے احساس تب ہوتا ہے جب وہاں سورج کی کرنیں اور تازہ ہوا نہیں ہوتی۔
وہ اب کمرے کی اشیاء کی ترتیب بدلے گا تاکہ آئندہ ایسا نا ہو۔۔!

Facebook Comments

نعیم حيدر
سوچنے، محسوس کرنے، جاننے اور جستجو کےخبط میں مبتلا ایک طالبِ علم ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply