ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بچوں کو گیند سے کھیلنا چاہیے

لندن: نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنے تو انہیں گیند سے کھیلے جانے والی گیمز سے متاثر کریں یا انہیں ایسی گیمز کھلانے پر راضی کریں جن سے ان کی ہڈیوں کی ٹریننگ ہوسکے۔

محققین کے مطابق  آٹھ سے دس سال کے بچوں کی ہڈیاں اور جسمانی طاقت بال کی گیمز کھیلنے سے بڑھتی ہیں۔  مطالعے کے لکھاری  پروفیسر پیٹر کرسٹرپ کا کہنا ہے کہ’ہماری تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اسکول میں روزانہ کروائی جانے والی ورزش سے آٹھ سے دس سال کے بچوں کی  ہڈیوں پر مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں’

بریٹیش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں پبلش کی گئی اس ریسرچ کیلئے ایک سال تک 295 بچوں کی ہڈیوں  جائزہ لیا گیا۔ جس کے نتیجے میں یہ دیکھا گیا کہ بال کی گیمز کھیلنے والے بچوں میں  عام بچوں کے نسبت جسمانی طاقت اور ہڈیاں10  فیصدمضبوط ہوئی جبکہ توازن کی صلاحیت 15 فیصدزیادہ دیکھی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس ریسرچ سے یہ ثابت ہوا کہ اسکول میں کروائی جانے والی ورزشیں اور سرگرمیاں  ایک بچے کیلئے بےحد فائدہ مند ہے جس کی مدد سے وہ آنے والی ہڈیوں کی بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply