• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نااہلی مدت کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو فوری طلب کر لیا

نااہلی مدت کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو فوری طلب کر لیا

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو فوری طلب کر لیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف لاہورمیں ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل لاہورکیوں ہیں؟عدالت نے معاونت کانوٹس دے رکھاہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل اپناتحریری جواب داخل کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اٹارنی جنرل کوخصوصی رعایت نہیں مل سکتی،انہیں فوری طور پر پیش ہونے کا کہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply