یہ کہانی نہیں ہے

یہ کہانی نہیں ہے، اس لئے کہ یہ ایک رومانوی کہانی ہے. ایک لائبریری کے اندر ایک ناول کو تاریخ کی ایک کتاب سے پیار ہو گیا. وہ اس خاندان کی دیگر کتابوں کو بھی جانتا تھا اور یہ کافی مشکل تھا کہ وہ اسکی کن باتوں پر یقین کرے اور کن پر نہ کرے. لیکن کیونکہ وہ ابن خلدون کے مقدمہ سے واقف تھا، لہذا اسے یقین کرنا پڑا. ایک لڑکے کی مدد سے انہوں نے اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا. وہ ہر صبح کبھی تاریخ کے خانے میں، کبھی فلسفہ کے خانے میں، کبھی ادب اور کبھی سیاسیات کے خانے میں ملتے. لیکن ہر شام کوئی نہ کوئی لائبریرین انہیں علیحدہ کر دیتا. انکی آخری ملاقات جلد ساز کے ہاں ہوئی.

Facebook Comments

جنید عاصم
جنید میٹرو رائٹر ہے جس کی کہانیاں میٹرو کے انتظار میں سوچی اور میٹرو کے اندر لکھی جاتی ہیں۔ لاہور میں رہتا ہے اور کسی بھی راوین کی طرح گورنمنٹ کالج لاہور کی محبت (تعصب ) میں مبتلا ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply