ہم عوام

ملک کے نظام کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔ حکمرانوں کو کسی کی فکر نہیں ہے۔ عوام کا پرسونِ حال نہیں۔ حکمرانوں کو عوام کی فکر ہی نہیں ہے۔ اپنی
عیاشیوں کا سامان ہونا چاہئے۔ باقی ملک میں جو مرضی ہو جائے، ہوتا رہے۔
خود تو اِن کو قانون کا پاس نہیں ہے سارے قانون عوام پر ٹھونسے ہوئے ہیں۔ کیونکہ قانون تو عوام کے لئیے
ہے۔
وقاص آج صبح سے سڑک بند ہونے کے سبب حکمرانوں پر بہت غصے تھا۔
اور اتنے میں سگنل بند ہو گیا۔
یونیورسٹی سے دیر ہو رہی تھی اس لئیے وقاص نے سگنل توڑنا ہی مناسب سمجھا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply