ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں 5 سال کی سزا سنا دی گئی۔ خالدہ ضیا پر یتیم خانے کے فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا کو کرپشن کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 2 بار وزیر اعظم رہنے والی خالدہ ضیا پر یتیم خانے کے فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے۔
خالدہ ضیا سے متعلق کیس کے فیصلے کے موقع پر دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی عائد کی گئی تھی۔ سڑکوں پر 5 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔
پیشی کے موقع پر خالدہ ضیا کی گاڑی کے ساتھ ان کی پارٹی کے ہزاروں کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت پہنچے۔
نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے مظاہروں کی خدشات کی بنا پر شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
فیصلہ آنے سے قبل 35 سو اپوزیشن کارکنان سماجی رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب خالدہ ضیا نے اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ الزامات قرار دیا اور کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو سیاست سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں