آپ امیرہیں یا غریب، فیس بک اب یہ بھی بتائے گا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک قسم کی ٹیکنالوجی پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جس کے تحت صارف سے اس کا ذاتی ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، مثلاً صارف سے اس کی تعلیمی قابلیت، حق ملکیت، انٹرنیٹ استعمال کرنے کا اوسط وقت اور دیگر معلومات حاصل کرکے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے از خود انہیں 3 اقسام میں تقسیم کرکے متعلقہ گروپ میں شامل کردیا جائے گا۔

صارف کی مالی حیثیت کا اندازہ لگانے والی اس ٹیکنالوجی میں خاص الگورتھم استعمال کیا جائے گا جس کا پیٹنٹ فیس بک نے اپنے نام کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

یہ پیٹنٹ صارف کی سماجی اور معاشی حیثیت کا اندازہ لگا کر اس کی سماجی معاشی حیثیت تجویز کرے گا جس کے بعد مذکورہ صارف کو امیر، متوسط یا غریب طبقے میں شامل کرلیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ان کی مالی حیثیت کے مطابق اشتہارات فراہم کرنا ہے تاکہ فیس بک متعلقہ طبقے تک اشتہارات باآسانی پہنچا سکے اور اپنے اہداف کا تعین سہل اندازمیں کرنے کی خاصیت حاصل کرسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیس بک اس نئے اقدام کے ذریعے سے ان تیسرے فریقین (تھرڈپارٹی) کی مدد کرے گا جس کے ذریعے ان اداروں کو متعلقہ حلقوں تک اپنے اشتہارات پہنچانے میں مدد ملے گی۔ یہ ٹیکنالوجی فیس بک نے اشتہارات کے لیے ذیادہ فوکس صارفین کی درجہ بندی کے لیے تیار کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply