• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جسٹس محمد یاور علی نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

جسٹس محمد یاور علی نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

لاہورہائی کورٹ کے سینئر ترین جج و نئے چیف جسٹس محمد یاور علی کی تقریبِ حلف برداری گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں لاہورہائیکورٹ کے جج صاحبان، وکلا تنظیموں کے عہدیداران اور اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

صدرِ مملکت نے جسٹس یاور علی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اوران کے پیش رو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جسٹس محمد یاور علی لاہور ہائیکورٹ کے سینتالیسویں چیف جسٹس ہیں، وہ 22اکتوبر 2018 کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے۔وہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈپرویز مشرف کا ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کے رکن بھی رہے ہیں۔

جسٹس محمد یاور علی 23اکتوبر1956 کو لاہور میں پیدا ہوئے،او اور اے لیول ایچی سن کالج سے کیا، گریجویشن پنجاب یونیورسٹی سے کی اور پھراعلی تعلیم کےلئے برطانیہ چلے گئے۔

انہوں نے لیڈز یونیورسٹی کنگڈم سے ایل ایل بی آنر اور بار ایٹ لا کی ڈگری مڈل ٹیمپل کالج کنگڈم سے حاصل کی، وطن واپس آکر عملی زندگی کا آغاز لاہور ہائی کورٹ میں وکالت سے کیا۔

جسٹس یاورعلی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس یعقوب علی خان کے صاحبزادے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے ان کے بہنوئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس محمد یاور علی 1995 سے 1997 تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور 1997 سے 2008 تک ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply