• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زینب قتل کیس :ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع

زینب قتل کیس :ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع

لاہور:لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔

منگل کو قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران کو انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا ءکرکے قتل کیا، جن سے اس کا ڈی این اے میچ ہوا،استدعاہےکہ دیگر7 کیسز میں بھی تفتیش کیلئے ملزم کا 5 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیاتھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply