چیف جسٹس نے عطاالحق قاسمی کو طلب کر لیا

سپریم کورٹ میں سیکرٹری اطلاعات نے بیان دیا کہ معروف ادیب عطاالحق قاسمی کو ایک سال میں قریب ستائیس کروڑ خرچے  کے لیے ملے جس میں پندرہ لاکھ ماہانہ تنخواہ و ٹیکسز بھی شامل ہیں۔ مزید ازاں قاسمی اپنے پروگرام کے اشتہار بھی مختلف اخبارات میں چھپواتے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس نے اس پر شدید ناگواری کا اظہار کیا اور عندیہ دیا کہ کیوں نا سابق وزیراعظم نواز شریف کو طلب کیا جائے جنہوں نے یہ غیر قانونی تقرری کی۔ اس پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ اس وقت کے وزیر اطلاعات اور قاسمی کو بلا کر سن لیا جائے۔ سپریم کورٹ نے جناب عطاالحق قاسمی اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو نوٹس جاری کیا ہے کہ کیوں نا آپ سے ستائیس کروڑ واپس لیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply