• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا نے حماس کے سربراہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا

امریکا نے حماس کے سربراہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا

واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

امریکا فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے،فلسطینیوں کی آزادی کیلئے کوشاں تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہےجبکہ ان کے اثاثے منجمد کرکےسفری پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ  نے اسماعیل ہانیہ پر حماس کےملٹری ونگ کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے  اور  مسلحجدوجد کی حمایت کا الزام لگایا ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ نے  ان پر متعدد اسرائیلی اور 17امریکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حماس کا کہنا ہے کہ امریکا کے اس اقدام سے اسرائیل کے خلاف ان  کی مزاحمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،اسرائیل سے آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply