• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • توہین عدالت پرنہال ہاشمی 5سال کیلئےنااہل ، ایک ماہ قید کی سزا

توہین عدالت پرنہال ہاشمی 5سال کیلئےنااہل ، ایک ماہ قید کی سزا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

جمعرات کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے 24 جنوری کو نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ،فیصلہ 2اور1 کے تناسب سے سنایا گیا جبکہ جسٹس دوست محمد نے اختلافی نوٹ لکھا۔

عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کو ایک ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے ان کا معافی نامہ مسترد کردیا۔

عدالت نے نہال ہاشمی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 5 سال کیلئے نااہل بھی کردیا،فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا جبکہ ممکنہ طور پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی کے خلاف ضابطے کی کارروائی تھانے کے بجائے عدالت میں کی گئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو تقریر میں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر 31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply