’’لاگت ‘‘ (سو لفظوں کی کہانی )

صاحب پریس کانفرنس میں بڑے فخر سے بتا رہے تھے
’’ دیکھیں، ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کے لئے پل بنایا گیا ہے‘‘۔
ایک بونگا چپڑاسی فائل لئے صاحب کی جانب لپکا
’’ بھئی اسے میرے دفتر میں رکھو ‘‘۔
’’نہیں سر۔۔۔! صاحب کہہ رہے ہیں جلدی ہے،
یہ پل کے اشتہارات کی فائل ہے،
میں رقم بتا دیتا ہوں آپ دستخط کر یں۔
چپڑاسی ہندسے گننے لگا۔
’’اکائی،دھائی ،سینکڑہ ،ہزار، دہ ہزار، لکھ ،دہ لکھ ،کروڑ، دہ کروڑ، ارب ۔۔۔۔‘‘
اور صاحب نے جلدی سے چپڑاسی کا منہ اور فائل بند کر دی۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply