اتفاق

ہاسٹل کے کامن روم میں مرضی کا ٹی وی چینل دیکھنے پر پُرزوربحث جاری تھی۔۔
کسی بھی چینل کو دیکھنے پر اتفاق نہیں ہو پا رہا تھا۔
ایک نیوز چینل لگایا گیا تو دوست بولا یہ گورنمنٹ کا چینل ہے دوسرا لگاؤ۔۔
دوسرا چینل لگانے پر آواز آئی یہ تو حکومت مخالف چینل ہے۔۔ ہم یہ نہیں دیکھتے
کسی نے مذہبی چینل لگایا تو اعتراض ہوا ہمارے مسلک کا چینل نہیں ہے۔۔
بلآخر انڈین چینل پر اتفاق ہوا اور سب سکون سے فلم دیکهنے لگے!!!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply