ہفتہ کی رات یکم نومبر 2025 کو برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ٹرین میں ہونے والے ایک خطرناک حملے سے پوری قوم حکومت اور میڈیا دہل گئی۔ اس میں دو حملہ اوروں نے چاکوں سے مسافروں پر حملہ کر دیا جس میں دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ ہم سب اس خوف میں مبتلا ہو گئے کہ حملہ آور مسلمان نہ ہو کیونکہ اب تک کی تاریخ میں اگر کسی حملے میں مسلمان ملوث ہے تو اس کو دہشت گردی قرار دے دیا جاتا ہے اور اگر کسی دوسری قوم کا فرد ہے تو اس معاملے کو یا تو مینٹل ہیلتھ کا نام دے دیا جاتا ہے یا پھر دبا دیا جاتا ہے۔ مگر اس بار معاملہ الٹ ہی تھا حملہ اور انتھونی تھا اور بچانے والا سمیر زیتونی جو شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔ 48 سالہ سمیر جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسافروں کی جان بچائی، حکومت اور عوام نے اسے ملک کا ہیرو قرار دے دیا ہے۔ سمیر کی حالت شدید نازک بتائی جاتی تھی مگر اب کی خبروں کے مطابق اس کی حالت قدر سنبھل گئی ہے۔ سمیر جو لندن نارتھ ایسٹ ریلوے میں گزشتہ 20 سال سے ملازم ہے نے اپنی جان پر کھیل کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
دوسری جانب نیویارک کے میئر کے الیکشن میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ساؤتھ ایشین پس منظر سے تعلق رکھنے والا 33 سالہ مسلمان انڈین نوجوان زہران ممدانی آج تاریخی کامیابی حاصل کر کے نیویارک کا میئر منتخب ہو چکا ہے۔ ممدانی ڈیموکریٹو پارٹی کی جانب سے الیکشن میں امیدوار تھا۔ وہ ایک سوشلسٹ، ترقی پسند نوجوان ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ممدانی کو پانچ زبانوں پر عبور حاصل ہے جس میں وہ ہندی اور اردو بھی روانی سے بولتا ہے۔ ممدانی سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پر بھی بہت مقبول ہے جس سے اسے الیکشن کی فتح میں بہت مدد ملی ہے۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں