پنجاب بمقابل سندھ جرائم کی شرح (1)- اطہر شریف

پاکستانی میڈیا میں ہر وقت یہ راگ الاپا جاتا ہے کہ سندھ میں جرائم بہت زیادہ ہیں، لیکن مستند اعداد و شمار اس کے الٹ بتاتے ہیں-اس کا جائزہ ہم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ اور مستند اداروں کے حوالے سے جائزہ لیتے ہیں

پنجاب میں یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کل جرائم جو رپورٹ ہوئے 6 لاکھ941 تھے اس میں سے
تفصیلات کے مطابق فرد کے خلاف 46686، متفرق 207077، قتل 2477، اغوا 16519، گینگ ریپ 621، ڈکیتی 393، دیگر 11383، اقدام قتل 5043، مویشی چوری 12398،چوٹ 8644، موٹر گاڑیاں چھیننا 7421، جائیداد کے خلاف جرم 236731، مقامی اور خصوصی قانون 110447، چوری کے تحت 382 پی پی سی 2072 اغوا 50، ڈکیتی 35091، موٹر گاڑی چوری 43294، چوری 14901، دیگر 121161

اسی طرح 2024 کے اعداد و شمار کا ملک میں ہونے والے جرائم کا جائزہ لیتے ہیں اس میں پہلے نمبر پر پنجاب دوسرے نمبر پر کے پی اور سندھ تیسرے نمبر پر تھا

سرکاری جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2024 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 11074 قتل، 2142 اجتماعی زیادتی، 4472 زنا اور 34688 اغوا یا زبردستی لے جانے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب نے سال 2024 میں پاکستان بھر میں قتل، اجتماعی زیادتی، اقدام قتل، زنا، اغوا/زبردستی لے جانے اور جسمانی نقصان کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے رپورٹ ہونے والے کیسز خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے زیادہ تھے۔گزشتہ سال پاکستان بھر میں کل 11074 قتل کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 4908 قتل ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 3444، سندھ میں 1826، بلوچستان میں 528، اسلام آباد میں 155، گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد جموں و کشمیر میں 75 قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

لاہور میں ایک لاکھ چورانے ہزار چار سو اٹھانوے درج ہوئے ،دوسرے نمبر پر فیصل آباد 538447 مقدمات کے ساتھ۔تیسرے نمبرپر گوجرانولہ 52561 مقدمات کے ساتھ رہا،چوتھے نمبر پر ملتان 46571۔پانچویں نمبر پر شیخوپورہ رہا جس میں 35393 مقدمات ہوئے ،واضع رہے کہ گزشتہ سال 11 لاکھ 40 ہزار کے قریب مقدمات درج ہوئے تھے ۔
لاہور رواں سال پہلے 9 ماہ میں سات لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو چھیاسٹھ مقدمات درج ہوئے ۔بدقسمتی سے پنجاب کے ٹوٹل کرائم کا 20 فیصد کرائم لاہور شہر میں رپورٹ ہوا۔سب سے زیادہ مقدمات لاہور میں ایک لاکھ چورانے ہزار چار سو اٹھانوے درج ہوئے ،دوسرے نمبر پر فیصل آباد 538447 مقدمات کے ساتھ۔تیسرے نمبرپر گوجرانولہ 52561 مقدمات کے ساتھ رہا،چوتھے نمبر پر ملتان 46571۔پانچویں نمبر پر شیخوپورہ رہا جس میں 35393 مقدمات ہوئے ،واضع رہے کہ گزشتہ سال 11 لاکھ 40 ہزار کے قریب مقدمات درج ہوئے تھے ۔

SOURCE:STATISTICAL OFFICE ( INVESTIGATION) PUNJAB POLICE
PUNJAB POLICE
DAILY JANG 11 April 2025
Dunya News 4 Oct 202

 

01 جنوری 2015 سے 31 مئی 2025 تک صوبہ سندھ کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ صوبہ سندھ میں 5 ماہ میں مجموعی طور پر قتل 819، قابل قتل قتل نہ کہ قتل 25، قتل کی کوشش 1303، کرو کاری 78، سنگین چوٹیں 326۔سادہ چوٹ 742، فسادات 1746، پولیس پر حملہ 1705، دیگر پر حملہ 161، ریپ/زائن 169، گینگ ریپ 30، اغوا/اغوا 2289، اغوا برائے تاوان 34، چائلڈ لفٹنگ 201، خودکشی 0،خودکشی کی کوشش 7، جائیداد کے خلاف جرائم .ہائی وے ڈکیتی 9، بینک ڈکیتی 9، پیٹرول پمپ ڈکیتی 1. دیگر ڈکیتی 311، ہائی وے ڈکیتی 6، بینک ڈکیتی 0، پیٹرول پمپ ڈکیتی 9، دیگر ڈکیتی 2001،چوری 1260، کار چوری 575، کار چھینی 118 موٹر سائیکل چوری 5589، موٹر سائیکل چھین 2407، دیگر موٹر گاڑیاں چوری 206، دیگر موٹریں چھینیں 91، مویشی چوری 243،دیگر چوری 1912، چوری شدہ املاک کی وصولی s 411 ppc 110، چوری u/s 382 ppc 353، متفرق 12053، مہلک حادثہ 353، غیر مہلک 250، مقامی اور خصوصی قانون . امتناعی حکم 5493،آرمس ایکٹ 3876، جوا 424، دیگر مقامی اور خصوصی قوانین 3256، مذہب سے متعلق توہین رسالت کا جرم 36
صوبہ سندھ میں یکم جنوری 2025 سے 31 مئی 2025 تک 5 ماہ میں جرائم کی کل تعداد 50577 رہی
صوبہ سندھ میں یکم جنوری 2025 سے 31 مئی 2025 تک 5 ماہ کے دوران جرائم کی کل تعداد 50577 رہی۔ ماہانہ اوسط 10115.4
سندھ میں اگر اسی اوسط سے جون کے مہینہ میں بھی جمع کر دی جائے 10115.4 تو سندھ میں ٹوٹل جرائم یکم جنوری 2025 سے لے کر جون 2025 تک 60692.4 جرائم بنتے ہیں پنجاب سے 19 گنا کم
لیکن میڈیا پر ہر وقت راگ الاپا جاتا ہے سندھ میں جرائم پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں لیکن مستند اعداد وشمار اس کے الٹ کہانی سنا رہے ہیں

پنجاب میں یکم جنوری 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک کل جرائم جو رپورٹ ہوئے 6 لاکھ941 تھے
پاکستان کی آبادی میں صوبہ پنجاب 54.05% اور صوبہ سندھ کا حصہ 23.30% ہے.. پنجاب کی آبادی 2.32 گنا ہے، اس تناسب سے
سندھ کے جرائم کے اعداد و شمار پنجاب سے 9.90 گنا کم ہیں۔

SOURCE ::STATISTICAL OFFICE ( INVESTIGATION) PUNJAB POLICE
PUNJAB POLICE
DAILY JANG 11 April 2025
Dunya News 4 Oct 2025

julia rana solicitors london

SINDH POLICE WEBSITE
Sindh Police Official Monthly Crime Statistics (June 2025) — sindhpolice.gov.pk
CPLC Karachi Monthly Report (June 2025) — cplc.org.pk/statistics
National Crime Bureau Mid-Year Summary (2025) — Ministry of Interior
Dawn / Business Recorder / Geo Investigations – June 2025 Crime

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply