• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ نے11 ممالک سےپناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ختم کردی

امریکہ نے11 ممالک سےپناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ختم کردی

واشنگٹن : امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک سے امریکہ آنے والوں کو سخت چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ نے 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی ختم کردی تاہم ان ممالک سے آنے والے افراد کو پہلے کی نسبت زیادہ سخت چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔

امریکی حکام نے جن ممالک سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی اٹھائی ہے ان کے نام نہیں بتائے، ان ممالک میں ممکنہ طور پر10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا شامل ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری نیلسن کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کون امریکہ میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اقدامات برے عزائم رکھنے والوں کو پناہ گزین پروگرام کے غلط استعمال سے روکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبرمیں ٹرمپ انتظامیہ نے 10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا سے پناہ گزینوں کی آمد پرپابندی عائد کی تھی۔یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ نےاعلان کیا تھا کہ امریکہ میں رہنے اور کام کرنے والے 2 لاکھ ایل سلواڈور کے شہریوں کے پرمٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply