• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بختاور بھٹو کا کثیرالمنزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

بختاور بھٹو کا کثیرالمنزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

دبئی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی 28ویں سالگرہ کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی اونچی عمارت سے چھلانگ لگا کر سالگرہ کا انوکھا جشن منایا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے 25 جنوری کو اپنی 28ویں سالگرہ منائی اور اگلے روز وہ ایڈونچر کے لیے دبئی کی کثیرالمنزلہ عمارت پر پہنچی۔

دبئی میں مقیم بختاور بھٹو زرداری نے دبئی کی دو بلند ترین عمارتوں سے بندھے تار کے سہارے فضاء میں اڑان بھری اور اپنے جنم دن کا بھرپور جشن منایا۔

سالگرہ کے موقع پر اُن کے بھائی بلاول، بہن آصفہ سمیت کئی لوگوں نے بختاور کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیوز دیکھیں

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اپنے بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، وہ اپنے بھائی بلاول اور والد کے ساتھ سیاسی میدان میں بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

گزشتہ برس سابق صدر آصف علی زرداری نے آصفہ اور بلاول کو سیاسی میدان میں باقاعدہ اتارنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دونوں آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخابات لڑیں گے‘۔

بے نظیر کی دونوں صاحبزادیاں کھیلوں اور ایڈونچرز میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں انہوں نے گزشتہ برس پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے باکسنگ کی تربیت بھی حاصل کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بلاول اور بختاور کی بچپن کی یادگار تصویر

Save

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply