فرق تربیت کا ہے!

ایک صاحب جو بڑے ہونے سے مسلسل انکاری اور سپورٹس کوٹے پر وزیر اعظم بننے کے شدید خواہش مند ہیں، خود کو اوکسفرڈ کا پڑھا بتلاتے ہیں (یہ نہیں بتاتے کہ اوکسفرڈ سے دراصل سپورٹس کوٹے پر ہی تھرڈ ڈیویژن بی اے پاس ہیں)۔ ایک اور صاحب ہیں جو اتفاق سے سچ مچ وزیر اعظم ہیں، وہ بھی غالباً تھرڈ ڈیویژن بی اے پاس ہیں مگر لوکل! گورنمنٹ کالج لاہور کے۔ مگر قدرت کا عجوبہ دیکھیے کہ اس لوکل بی اے پاس کی زبان سے آج تک کسی نے کسی کے بھی بارے میں پھٹیچر اور ریلو کٹے جیسے فصیح و بلیغ الفاظ نہیں سنے، جب کہ اوکسفرڈ کے فارغ التحصیل صاحب کی زبان کی شیرینی کا عالم یہ ہے۔ بس اب ان کی زبانِ مبارک سے برہنہ گالیوں کی گل پاشی ہونا باقی رہ گئی ہے! فرق تربیت کا ہے جو اوکسفرڈ سے نہیں، گھر سے ملتی ہے!

Facebook Comments

محمد احسن سمیع
جانتے تو ہو تم احسنؔ کو، مگر۔۔۔۔یارو راحلؔ کی کہانی اور ہے! https://facebook.com/dayaarerahil

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply