آپ کو وہ وقت یاد ہے جب امریکی صدر بش بھارت آیا اور نیوکلیئر ڈیل کی؟ بھارت کو نیوکلئیر ڈیل دینے کا مقصد تھا بھارت کو نئی عالمی طاقت چین کے خلاف تیار کرنا. گویا امریکہ اور بھارت پہلے دِن سے یہ طے کرکے آگے بڑھے کہ “پاکستان تے شے ای کوئی نئیں” اور پاکستان کیلئے کوئی دفاعی سٹریٹیجی بنانا ضروری نہیں. یا یوں سمجھ لیجئیے کہ اگر بھارت کو چین کے خلاف تیار کر لیا گیا تو پاکستان کی کیا اوقات رہ جائے گی کہ بھارت کے خلاف کھڑا ہو؟
پچھلے 20 سالوں میں امریکہ اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز اور امریکی حواریوں نے بھارت کو چین کے مقابل لانے کی بھرپور شعوری کوشش کی ہے. امریکہ، اسرائیل، فرانس، روس سے دفاعی ڈیلز کی گئیں. بھارت نے اسلحہ خریدنے کیلئے سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کئیے. امریکہ سے ایئرکرافٹ کیرئیر خرید لیا. روس سے ایس 400 خرید لیا. اسرائیلی ڈرون، ائیر ڈیفنس سسٹم، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، فرانسیسی رافیل طیارے، توپ خانے اور نہ جانے کیا کیا خرید ڈالا. اسرائیل کا بغض یہ تھا کہ پاکستانی ریاست کے کمزور ہونے سے اور شکست کھانے سے اسکا گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا مکمل کرنے میں آسانی ہوگی. اُسکا ایک possible threat کم ہو جائے گا. اور اب کچھ عرصے سے امریکہ اور بھارت دونوں اِس زعم میں مبتلا ہوچکے تھے کہ بھارت اب چین سے ٹکرانے کیلئے تیار ہو چکا ہے.
امریکہ کو یقین ہو چلا تھا کہ وہ جلد یا بدیر جب چاہے گا چین کو کمزور کرنے کیلئے بھارت کو استعمال کر لے گا اور چین کو ناکوں چنے چبوائے گا۔ لیکن امریکہ کی بدقسمتی تھی کہ مودی نے طاقت کے زعم میں پاکستان سے پنگا لے لیا.
پاکستان نے، الله کے خاص فضل سے، جو ناقابلِ یقین جواب دیا اس سے عملاً صرف بھارت ہی کو شکست نہیں دی بلکہ یہ براہ راست امریکہ کی شکست ہے. بھارت کو مزید ہزیمت سے بچانا امریکہ کے سٹریٹیجک مفاد میں تھا. امریکہ جان گیا تھا کہ پاکستان میں اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں کا مُوڈ بِگڑ چُکا ہے. سیز فائر کروانا امریکہ کی مجبوری تھی. کیونکہ بھارتی شکست سے چین کے خلاف امریکہ کے لانگ ٹرم پلان کو شدید دھچکا لگنا تھا.
امریکہ کے علاوہ یہ ناجائز ریاست اسرائیل کی بھی شکست ہے. اسرائیل نے بھارت کی مدد بھارت کی محبت میں نہیں بلکہ پاکستان سے بغض اور دشمنی میں کی تھی. 70 کے قریب اسرائیلی ڈرونز کا گرایا جانا اور اسرائیلی راڈار سسٹم کی موجودگی میں پاکستانی میزائلوں اور طیاروں کا بھارت یاترا کرنا براہ راست اسرائیل کی شکست ہے. جو اسرائیل کو قطعاً ہضم نہیں ہوگی.
فرانس کی شکست جو رافیل کی تباہی کی صورت میں ہوئی، اسکا چرچہ تو اب پوری دنیا میں ہو رہا ہے. لیکن ایس 400 کی صورت میں روسی دفاعی نظام کو جو شکست ہوئی اس پہ پوری دنیا حیران ہے اور دفاعی تجزیہ نگار پوری دنیا میں وی لاگز کر رہے ہیں.
اگر فرانس اور روس کو نکال بھی دیا جائے تو ہم نے براہ راست تین ممالک، بھارت ، ناجائز ریاست اسرائیل 🇮🇱 اور امریکہ کو شکست دی ہے.
یہ قطعاً افسانوں بات نہیں. یہ وہ حقیقت ہے جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں. الحمدلله.

تو اگر خاک میں اُگنے سے ہمیں روکے گا
ہم جنونی کسی پتھر سے نکل آئیں گے!!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں