آپریشن بنیان مرصوص/طیبہ ضیاء چیمہ

الحمد اللہ رب العزت نے پاکستان کو فتح نصیب فرماء۔ اب تو دشمن بھی چلا چلا کر  کہہ  رہا ہے کہ پاکستان کو غریب ملک کہنے والو! اسے اتنے مہنگے جدید میزائل اسلحہ ٹیکنالوجی کہاں سے میسر آگئے؟ پاکستان غریب دیش جو دنیا کو دکھاتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے؟ مودی میڈیا ہمیں پاکستان کو بھکاری دکھاتا ہے اس کے پاس کھانے کو روٹی نہیں اور آج ثابت ہو رہا ہے کہ چلانے کو جدید میزائل ہیں؟ اگر ہم بھارتی مودی سرکار کی منطق مان جائیں تو یہ کیوں کر مان جائیں کہ ففتھ جنریشن وار میں شامل جدید جنگ لڑنے والا پاکستان غریب اور کمزور ہے؟ دشمن کا میڈیا چلا چلا کر  کہہ  رہا ہے کہ اگر پاکستان غریب ملک ہے تو ہماری بھگوان سے پراتھنا ہے ہمیں بھی ایسا غریب دیش بنا دے۔

سچ تو یہ ہے پاکستان نے خود کو نہ صرف طاقتور فضائی ممالک میں شامل کر لیا ہے بلکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا دی کہ ہمارا ٹیکس کا پیسہ لاغر رافیل جیسے میزائل خریدنے پر ڈبو دیا گیا۔ اب سمے آگیا ہے کہ ہم سچائی کو پہچانیں کہ پاکستان ایک ایسا دیش ہے جو دشمنوں کے سائے میں پل کر پرورش پا رہا ہے اس کے باوجود پاکستان ایک ایسی حقیقت بن چکا ہے جسے ناکارہ نہیں جانا جا سکتا۔

پاکستان اپنے ڈرونز میزائل سسٹم سے فرانس اور اسرائیل کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ دشمن کا میڈیا مزید چلا رہا ہے کہ مودی چینلز فوری طور پر دیکھنا بند کر دیں، یہ جھوٹ اور ڈیپریشن پھیلا رہا ہے۔ بھارتی مین سٹریم اور سوشل میڈیا پر صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ ادھر پاکستان کے بھگوڑے یو ٹیوبروں اور مودی کے یاروں کو سانپ سونگھ چکا ہے۔ دشمن بھی غیرتمند ہوتو لڑنے کا مزہ آتا ہے۔ پاکستان کی بد نصیبی کہ دشمن بھی ملا تو بے غیرت اور آستین کے سانپ بھی ملے تو پرلے درجے کے بے شرم۔ چڑھتا سورج دیکھ کر بھی میں نہ مانوں رویہ اپنانے پر مجبور۔ نو مئی والے کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے۔

سپہ سالار کو رب نے وہ عزت عطا فرما دی کہ دس مئی کو اندرون بیرون ملک غداروں کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ سیلوٹ سر۔ آپ وہ نڈر شخصیت ہیں جو وزیر آعظم مہاتما کے جادو گر ٹولے کے خلاف کرپشن کی فائل لے کر گئے تھے تو اس کی رعونت نے آپ کا تبادلہ کرا دیا۔ لیکن رب نے وہ عزت دی کہ ریٹائرمنٹ سے آرمی چیف بنا دیا۔ ھماری دعائوں کے صدقے ملک کو ایک نڈر بے باک مومن سپہ سالار عطا فرما دیا۔

دشمن کے اندرون ملک چیلوں کا نو مئی بھی دس مئی کو ان کے منہ پر دے مارا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے فضائی حملوں کے دوران فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اُن کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔

یہ اطلاع دیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد انھوں نے جوابی آپریشن بنیان مرصوص، کے آغاز کا اعلان کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کا آغاز پاکستان کی جانب سے فتح ون، میزائل چلا کر کیا گیا۔

قرآن کی سورہ الصف کی چوتھی آیت ہے جس میں کہا گیا ہے:

جس کا ترجمہ ہے کہ بے شک اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ (القرآن)

julia rana solicitors

انڈیا نے منگل کی شب پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن سندور، کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ انڈین فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ انھوں نے پاکستان کے خلاف حملوں کو آپریشن سندور، کا نام دیا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply