• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی نیوز چینلز سرکس اور گندگی کیا ڈھیر ہیں ،سوناکشی سنہا

بھارتی نیوز چینلز سرکس اور گندگی کیا ڈھیر ہیں ،سوناکشی سنہا

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے جھوٹی خبریں دینے پر اپنے میڈیا کو خوب آرے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے دیگر علاقوں پر حملے کیے   ہیں، تاہم فوری طور پر پاکستان کی جانب سے کسی قسم کے حملوں کی تردید کی گئی۔

بھارتی میڈیا یہیں نہیں رکا بلکہ آپس میں ہی فیک نیوز میں مقابلہ شروع کردیا، آج تک ٹی وی ہو یا ٹائمز ناؤ یا انڈیا ٹی وی ہو یا ریپبلک ٹی وی ہر بھارتی نیوز چینل پاکستان پر حملوں کی ایک سے بڑھ کر ایک جعلی خبریں براہ راست نشر کرتا رہا۔

ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے چکر میں جعلی ویڈیوز اور جعلی خبریں عوام کو سناتے رہے لیکن بھارتی میڈیا کی پول پٹی صبح ہونے سے پہلے ہی کھل گئی اور بھارتی عوام ہی سوشل میڈیا پر ان کے دعوؤں کے ثبوت مانگنے لگی۔

اب بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے جھوٹی خبریں دینے پر اپنے ’گودی‘ میڈیا کو مذاق قرار دیتے ہوئے عوام سے نیوز چینلز نہ دیکھنے کی اپیل کردی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہمارے نیوز چینل ایک مذاق ہیں، میں ان ڈرامائی مناظر، چیخنے چلانے سے تنگ آگئی ہوں، بھارتی میڈیا چیخ پکار سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہیجان میں مبتلا کرنے اور افرا تفری پھیلانے سے باز رہیں، نیوز کے نام پر بکواس دیکھنا بند کرو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply