راولپنڈی: پاکستانی فورسز کی حالیہ میڈیا بریفنگ نے خطے میں جاری معلوماتی جنگ کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔ دو روزہ تجزیے اور تحقیق کے بعد پیش کیے گئے شواہد نے بھارتی دعوؤں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ایک غیرمعمولی خاموشی دیکھی جا رہی ہے۔
پاکستان نے اپنی بریفنگ میں واضح اور ٹھوس شواہد پیش کیے، جن میں فضائی کارروائیوں، زمینی شواہد اور ٹیکنیکل ڈیٹا شامل تھا۔ ان شواہد نے نہ صرف بھارتی میڈیا کی بیانیہ سازی کو متاثر کیا بلکہ خود بھارتی سرکاری اداروں کے دعووں کا بھی پول کھول دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں پاکستان نے کھلے عام سوالات اور جوابات کے ساتھ دنیا کے سامنے اپنا مؤقف رکھا، وہیں بھارتی میڈیا “ایئر میں دھماکہ” جیسے غیر واضح الفاظ سے اصل صورتحال کو ابہام میں ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس طرح کی اصطلاحات دراصل بھارتی دفاعی ناکامی کو چھپانے کی ایک حکمت عملی ہیں۔
اسی تناظر میں پہلگام واقعے پر بھارت کی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (NIA) کی خاموشی اور کسی بھی آزادانہ تحقیق سے گریز، بین الاقوامی سطح پر تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بارہا مطالبہ کیا گیا ہے کہ شفاف تحقیقات سامنے لائی جائیں، تاکہ اصل حقائق پر مبنی مؤقف دنیا کے سامنے آ سکے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں بھارتی حکومت اور میڈیا کی خاموشی خود ایک “بیان” ہے، جو اس بیانیے کی کمزوری کی عکاسی کرتا ہے جسے وہ کئی عرصے سے مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اب سوال یہ ہے کہ بھارت اپنے حملوں کے شواہد کب پیش کرے گا؟
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں