مکالمہ

کچھ دنوں پہلے میں تجزیہ کاروں کے محفل میں گیا۔
وہاں تمام تجزیہ کار آپس میں بیٹھے تجزیہ کم طنزیہ زیادہ کر رہے تھے۔
میں وہاں سے خاموش لوٹ آیا۔
پھر ایک دن مجھے عدالت جانا ہوا۔
وہاں تمام وکلا آپس میں زیر بحث اور ایک دوسرے سے لڑتے دکھائی دئیے۔
کل میں اپنے دوست انعام رانا کے مکالمہ کی کانفرنس میں گیا۔
وہاں مختلف لوگ مختلف پہلوؤں پر مکالمہ کر رہے تھے۔
”یہاں لوگ ایک دوسرے سے بحث نہیں کرتے؟“
میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔
”یہاں لوگ بحث نہیں مکالمہ کرتے ہیں اسی لئے یہاں کسی کا جھگڑا نہیں ہوتا۔“

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply