• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ:راؤانوار27جنوری کو طلب ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

سپریم کورٹ:راؤانوار27جنوری کو طلب ، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسودقتل کیس میں  سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کو 27جنوری کو طلب کرتےہوئے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ نےنقیب اللہ محسود ہلاکت کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نقیب اللہ محسود کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو حکم دیا کہ راؤانوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ راؤ انوار جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہو رہے اور بیرون ملک جانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبران کو طلب کرتےہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ راؤ انوار نے آج اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply