امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، چین میں سالوں سے قید تین امریکیوں کو رہا کردیا گیا۔چین میں مارک سویڈن کو منشیات فروشی کے الزام میں گرافتار کیا گیا،کائی لی اور جان لیونگ کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا گیاتھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھی چینی شہریوں کو رہا کیا جن کی تعداد نہیں بتائی گئی،واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے اجلاس کے دوران ایک رو برو ملاقات میں تینوں امریکیوں کی واپسی پر زور دیا تھا۔اپنے دور صدارت میں بائیڈن دنیا کے مختلف ملکوں میں ناجائز طور پر قید کیے گئے 70 امریکیوں کو ملک میں واپس لائے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں