اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری17افراد شہید ہوگئے ۔
غزہ سٹی میں التابین سکول میں بمباری سے12افراد شہیدمتعدد زخمی ہوئے،جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے میں خاتون سمیت5افراد شہید ہوگئے، 24گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد38ہوگئی ۔
غزہ جنگ میں اب تک44ہزار282فلسطینی شہید1لاکھ4ہزار882زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ جنگ غزہ میں24گھنٹے کے دوران 33افراد شہید غزہ میں سکول پر حملے میں 12افراد شہید ہوئے ، خان یونس میں بھی بمباری سے2افراد شہیدہوئے۔
خیال رہے کہ ایک طرف گزشتہ روز امریکی صدر بائیڈن نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا دوسری طرف بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو68کروڑڈالرکے ہتھیارفروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے،
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی میں پہلےہی بہت تاخیر ہوچکی،جلدجدید ہتھیارمل جا ئیں گے،حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی لبنانی فوج نے جنوب میں تعداد بڑھانا شرو ع کردیا ہےجنوبی علاقے میں رٹ قائم کرنا شروع کردی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں