ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق ،ملک بھرسے اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 2 لاکھ 39 ہزارسے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہیں ،جن میں 114 درخواست گزار90 سال کی عمرسے زائد ہیں جبکہ 70سے 90سال عمروالے 13 ہزار سے زائد ہیں ۔
رواں سال سرکاری حج کےتحت 1لاکھ 69 ہزارخوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے رواں سال معمر عازمین حج کیلئے 10ہزارکا کوٹہ مختص کیا ،اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ تین چار سالوں سے ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کیلئے بھی 10 ہزار کا کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے ۔
حج درخواستوں کی وصولی 24 جنوری تک کی جائے گی اور 26جنوری کو قرعہ اندازی کی جائے گی،جس کے بعد عازمین اورمعاونینِ حج کی تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ،عازمینِ حج کیلئے پروازوں ، رہائشوں ، ٹرانسپورٹ اورطعام کے انتظامات پہلے ہی شروع کئے جا چکے ہیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں