• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص قوتِ گویائی سے محروم

بھارت: مفت میں سر کا مساج کروانے والا شخص قوتِ گویائی سے محروم

بھارت میں مفت میں سر کا مساج کروانے والا  قوتِ گویائی سے  محروم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جب ایک حجام کی جانب سے سر کا مساج کرنے کے بعد ایک شخص کو اسٹروک ہوگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں 30 شالہ شخص مفت میں سر کی مالش کروانے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا،مذکورہ شخص کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اس کی گردن میں بل پڑ گیا۔

گھر واپس آنے کے بعد شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہونے لگی،تکلیف کے باعث کرناٹک کا رہائشی فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث اسٹروک ہوا ہے۔

شہری کا بلڈ تِھنرز کے ذریعے مزید خون رکنے سے بچایا گیا جس کے بعد اسے گھر واپس بھیج دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو صحت یاب ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

julia rana solicitors london

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مساج میں تیزی سے گردن کو موڑنے سے خون کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جو جان لیوا اسٹروک کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply