• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ : سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی

امریکہ : سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی

فلوریڈا: امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلین طوفان سے امریکہ کی 6 ریاستوں میں تباہی ہوئی ہے۔ جس میں کئی افراد لاپتہ ہیں۔

طوفان کے باعث کیرولائنا میں سیکڑوں سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ جبکہ متاثرین کو امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے بعد 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدر جوبائیڈن طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply