• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جیف بیزوس نے ایمازون کی میٹنگ میں خالی کرسی رکھنے کی وجہ بتا دی

جیف بیزوس نے ایمازون کی میٹنگ میں خالی کرسی رکھنے کی وجہ بتا دی

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس اپنے غیر روایتی انتظامی لائحہ عمل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک اسٹریٹیجی ان کا میٹنگ کے دوران خالی کرسی کا رکھنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس متعلق جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ یہ کرسی کمرے میں موجود سب سے اہم شے یعنی صارفین کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ علامتی رویہ ایمازون کی ٹیم کے لیے صارفین کی تسلی کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سامنے رکھنے کو مستقل یاد دہانی کے طور پر یقنیی بناتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اگرچہ جیف بیزوس کا یہ طریقہ باہر کے لوگوں کے لیے کچھ ہو سکتا ہے لیکن اس کے اثر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بانی ایمازون کے مطابق اگر طبعی دنیا میں آپ صارفین کو ناخوش کریں گے تو وہ شاید چھ دوستوں کو بتائیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر صارفین کو ناخوش کریں گے تو ان میں ہر فرد 6000 افراد کو بتا سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply