• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مارکسی نظریے کے حامی انور اکماراسری لنکا کے نئے صدر بن گئے

مارکسی نظریے کے حامی انور اکماراسری لنکا کے نئے صدر بن گئے

رمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ پر مبنی مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر بن گئے ہیں۔

انورا کمارا نے انتخابات میں اپنے مدمقابل اپوزیشن رہنما ساجیت پریما داسا کو شکست دی۔جیتنے کے بعد انوراکمارا کا کہنا ہے کہ ترقی و استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے اور سنہالیوں، تاملوں، مسلمانوں اور تمام سری لنکن شہریوں کا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات گزشتہ روز ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ انتخابات میں کسی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے پر صدر کا انتخاب ترجیحی ووٹوں کی گنتی سے کیا گیا تھا، سری لنکا کے موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے ووٹوں کی پہلی گنتی میں مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے انورا کمارا ڈیشا نائیکے کو سری لنکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر انورا کمارا ڈیشا نائیکے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نو منتخب صدر کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے پاک سری لنکا تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply