کمبخت ذہنی صحت (15)-محمد وقاص

مہوش بریک اپ کے بعد یہ چاہتی تھی کہ وہ لڑکا اسے یاد نہ آئے۔ لیکن وہ اس کی یادوں سے بچ نہیں پاتی تھی۔ ایسا کیوں ہوا تھا، اس کو سمجھتے ہیں۔
ابھی میں جن باتوں کا ذکر کر رہا ہوں آپ نے ان کے بارے میں نہیں سوچنا۔ یاد رکھیے باقی جو کچھ بھی سوچ لیں لیکن میری بتائی ہوئی باتوں کو نہیں سوچنا۔
1۔ بھورے بالوں والی لڑکی کے بارے میں نہیں سوچنا
2۔ ساحل پر کھڑے نیلے نیلے سمندر کے نظارے کے بارے میں نہیں سوچنا
3۔ دودھ سفید جیسی کار کے بارے میں بالکل نہیں سوچنا
اب بتائیے کیا آپ کے ذہن کے پردے پر بھورے بالوں والی لڑکی، ساحل، سمندر اور سفید کار آئی تھی؟
آپ یقینا ًہاں میں جواب دیں گے۔
میں جانتا ہوں کہ آپ کے ذہن میں یہ چیزیں آئی ہیں، اس کے باوجود کہ میں نے کو منع کیا تھا۔ ایسا کیوں ہوا؟

آج ہم اس ٹاپک پر بات کریں گے۔ پھر ہم دیکھیں گے کہ اس کو ہم اپنی ذہنی صحت کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ (NLP) میں ہم یہ سیکھتے ہیں کہ ہمارا لاشعور (Not) کو پروسیس نہیں کرتا۔ جب بھی لفظ (Not یا نہیں) استعمال ہوگا لاشعور اس کو شناخت نہیں کر سکے گا۔
تبھی میرے منع کرنے کے باوجود ان چیزوں کی تصویریں اپنے ذہن کے پردے پر دیکھتے رہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ آپ کے لاشعور نے “نہیں” کو شناخت نہیں کیا۔ اکثر لوگ اس فنگشن سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ وہ جب بھی سیلف ٹاک یعنی خود سے باتیں کرتے ہیں تو اس طرح کہتے ہیں کہ
“میں نے ڈرنا نہیں ہے۔”
“میں نے غریب نہیں رہنا”
“مجھے فلاں مسئلہ نہ ہو”
“مجھے فلاں شخص یاد نہ آئے”
آپ جتنا کسی شخص کو بھولنا چاہیں گے وہ اتنا ہی یاد آئے گا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ ایسے لوگ اپنے لاشعور کا غلط استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔
ایسا کہنے کے بعد ان کے لاشعور میں ڈر، غربت اور مسئلے کی تصویریں آئیں گی۔ ان تصویروں کے آنے سے انکا ذہن اس چیز کو زیادہ experience کرتا ہے۔ ہماری زندگی میں ویسے ہی واقعات اور حالات نظر آنے لگتے ہیں۔ ہماری زندگی میں ہر طرح کے حالات و واقعات ہورہے ہوتے ہیں لیکن جو ہمارے ذہن میں چل رہا ہوتا ہے اسی کے مطابق ہی ہم حالات کو Identify کر پاتے ہیں۔
نیچے دیے گئے جملوں کو دیکھیں
مجھے مشکل حالات میں پریشان نہیں ہونا۔ (No)
مجھے مشکل حالات میں مضبوط رہنا ہے. (Yes)

غصے کی حالت میں غلط قدم نہیں اٹھانا. (No)
غصے کی حالت میں خود پر قابو رکھنا ہے. (Yes)

حالات کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکنے۔ (No)
حالات کے آگے شیروں کی طرح رہنا ہے. (Yes)

اب میں نے مزید پریشان نہیں رہنا. (No)
اب میں نے خوش اور ہلکا محسوس کرنا ہے۔ (Yes)

اوپر دی گئی مثالوں میں No والے جملوں سے اجتناب کرنا ہے۔ ان کی جگہ پہ Yes والے جملوں کا انتخاب کرنا ہے۔ دونوں کا مطلب ایک جیسا ہے۔ لیکن آپ کے لاشعور پر دونوں کا اثر مختلف ہوتا ہے۔
میری کوشش ہوگی کہ اگلی پوسٹ میں اسی طرح مزید جملے آپ کو بتاؤں
تاکہ آپ ان کا اچھے سے استعمال کر سکیں۔
تاکہ آپ کی لائف میں سکون آ جائے۔
تاکہ آپ ذہنی طور پر مضبوط ہو جائیں۔
تاکہ آپ کسی موقع پر مجھے دعا دے سکیں۔
تاکہ آپ جب خوش ہوں تو کہیں کہ اس خوشی میں فلاں بندے کی بھی مدد شامل ہے۔
آگے آنے والی پوسٹوں میں مزید اقدام بتائے جائیں گے۔ پوسٹ اچھی لگے تو اپنی رائے کا اظہار کر دیجئے۔

julia rana solicitors london

جاری ہے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply