بحران

”پاکستان میں آٹا اور چینی کا بحران ہے۔“
میڈیا نے بریکنگ نیوز پر بتایا۔
اگلے دن یوٹیلیٹی اسٹور پر لوگوں کی لمبی قطار تھی۔
”پاکستان میں پیٹرول کی کمی کا امکان ہے۔“
اوگرا نے میڈیا کو بتایا۔
میں پیٹرول پمپ گیا۔
وہاں گاڑیوں کی بھیڑ لگی تھی۔
”بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔“
واپڈا نے میڈیا کے ذریعے عوام کو بتایا۔
اگلے دن ہر گھر میں کُنڈے لگے تھے۔
”مریضوں کےعلاج کیلئیے ادویات کم ہیں۔“
وزیرِصحت نے میڈیا کو افسوس کرتے ہوئے بتایا۔
اگلے دن کفن کی دکان پر لوگوں کارش لگا تھا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply