• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پانی پر تیرتا ہوا خوابوں کا پُل؛انجینئرنگ کا حیرت انگیز نمونہ

پانی پر تیرتا ہوا خوابوں کا پُل؛انجینئرنگ کا حیرت انگیز نمونہ

چین میں شیزیگوان کا تیرتا ہوا پل انجینئرنگ کا ایک ڈراؤنا اور حیرت انگیز نمونہ ہے۔

یہ خوابوں کے پل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک جدید اور نئے تصور کی بنیاد پر بنائے گئے اس 400میٹر طویل پل پر سے 2.8 ٹن وزن تک کی کاروں کو دریائے کنجیانگ کی سطح سے دوسری جانب جانے کی اجازت ہے۔

یہ پل وسطی چین کے ہوبی صوبے کے اینشی پریفیکچر میں جنگلوں سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان بنایا گیا ہے، شیزی گوان چین کا انتہائی دلکش اور قدرتی پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔

تاہم جو چیز اسکو دوسرے متاثر کن مقامات سے الگ کرتی ہے وہ دریا کی سطح پر بنا یہ تیرتا ہوا پل ہے جس پر گاڑی چلاتے ہوئے، براہ راست دریا کے پانی پر موجود خوبصورت مناظر کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

گاڑیوں کو الٹنے سے بچانے کیلئے جرمن ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا یہ برج گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے 2016 سے آپریشنل ہے۔

پل کی مضبوطی کےلیے پانی سے بھرے ہوئے ہائی ڈینسٹی پولی تھیلین دریا کی سطح پر تیرتا ہوا موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم اس ڈرائیو کے دوران ڈرائیوروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مقرر کردہ رفتار سے گاڑی چلائیں ایسی صورت میں انھیں گاڑی کے نیچے صرف دریا کے پانی کا ہلکا جھٹکا محسوس ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply