بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم

بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنٹ ونگ کے کسی دہشتگرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، جماعت اسلامی کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث نہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنٹ ونگ پرپابندی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply